ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کے سینئر رکن سید عباس عراقچی نے 17 ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام باہمی تعاون اور نیک نیتی کے بر خلاف ہے۔سید عباس عراقچی نے کہا کہ یہ پابندی، حالیہ ایٹمی سمجھوتے سے پیدا ہونے والے ماحول میں تعاون اور نیک نیتی کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایٹمی سمجھوتے پر عمل شروع نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جن کمپنیوں پر پابندیاں عائد ہیں ان میں 17 دیگر کمپنیوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جبکہ چار کمپنیوں کو اس فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484568
ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کے سینئر رکن سید عباس عراقچی نے 17 ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام باہمی تعاون اور نیک نیتی کے بر خلاف ہے۔